نارنگ منڈی (SahibMeo) کے نواحی علاقے کوٹ عبداللہ میں پانی سے بھرے جوہڑ میں گر کر دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق
نارنگ منڈی (SahibMeo) کے نواحی علاقے کوٹ عبداللہ میں پانی سے بھرے جوہڑ میں گر کر دو کمسن بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 10 سالہ بچی کو اہلِ علاقہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بحفاظت بچا لیاعینی شاہدین کے مطابق تینوں بچے گھر سے دور اکیلے چلے گے اور پانی سے بھرے جوہڑ میں اچانک گر گے گہرائی زیادہ ہونے کے باعث 7 سالہ عبداللہ اور 9 سالہ مستقیم ڈوب گئے جبکہ بہن کے شور مچانے پر قریبی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں بچوں کو پانی سے باہر نکالاتاہم دو بچے جانبر نہ ہو سکے جبکہ دس سالہ بچی کو بچا لیا گیا جاں بحق ہونے والے بچے لاہور کے علاقے مغل پورہ سے اپنے ننھیال چھٹیاں گزارنے آئے ہوئے تھے یہ افسوسناک واقعہ نارنگ منڈی کے علاقے کوٹ عبداللہ میں پیش آیا جس کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بارش کے پانی سے بننے والے گہرے جوہڑوں اور خطرناک مقامات کی نشاندہی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔