پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے چیف آرگنائزر ملک محمد اسحاق اور صدر سردار جاوید یعقوب کو متحدہ عرب امارات میں پارٹی کے لیے خدمات تنظیمی کردار اور نظریاتی وابستگی کے اعتراف میں بھٹو شہید ایوارڈز سے نوازا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے چیف آرگنائزر ملک محمد اسحاق اور صدر سردار جاوید یعقوب کو متحدہ عرب امارات میں پارٹی کے لیے خدمات تنظیمی کردار اور نظریاتی وابستگی کے اعتراف میں بھٹو شہید ایوارڈز سے نوازا گیا

شیخ زائد روڈ پر منعقدہ تقریب میں پیپلز پارٹی یو اے ای کے ملک محمد اسحاق اور سردار جاوید یعقوب کو تنظیمی خدمات کے اعتراف میں بھٹو شہید ایوارڈز دیے گئے۔

دبئی کی شیخ زائد روڈ پر منعقدہ ایک تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے چیف آرگنائزر ملک محمد اسحاق اور صدر سردار جاوید یعقوب کو بھٹو شہید ایوارڈز سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈز متحدہ عرب امارات میں پارٹی کے لیے خدمات، تنظیمی کردار اور نظریاتی وابستگی کے اعتراف میں دیے گئے۔ ایوارڈز چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ و انچارج آر سی سی گلف؍مڈل ایسٹ چوہدری سجاد نذیر نے شہید بھٹوز ایوارڈ کمیٹی پنجاب کی جانب سے پیش کیے۔ تقریب میں پارٹی رہنماؤں، کارکنان، کاروباری شخصیات، کمیونٹی نمائندگان اور مقامی و بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری سجاد نذیر نے دونوں رہنماؤں کی تنظیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان پیپلز پارٹی کو فعال اور مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد ملک محمد اسحاق نے اسے پارٹی کے تمام کارکنوں کے لیے اعزاز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، عوامی خدمت اور آئینی بالادستی کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کا پاکستانی کمیونٹی کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔