پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کی شیخ زائد روڈ پر واقع ایک مقامی ہوٹل میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کی شیخ زائد روڈ پر واقع ایک مقامی ہوٹل میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔

پیپلز پارٹی یو اے ای نے دبئی کی شیخ زائد روڈ پر بے نظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کی تقریب منعقد کی، جس کی میزبانی چیف آرگنائزر ملک محمد اسحاق نے کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیرِ اہتمام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر دبئی کی شیخ زائد روڈ پر واقع ایک مقامی ہوٹل میں پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا اہتمام اور میزبانی پاکستان پیپلز پارٹی یو اے ای کے چیف آرگنائزر ملک محمد اسحاق نے کی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے پارٹی عہدیداران، کارکنان، جیالوں اور خواتین ونگ کی نمائندگان نے شرکت کی۔ مقررین نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور خواتین کے بااختیار کردار کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد اسحاق نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو عالمی سطح پر جمہوریت کی ایک عظیم علامت تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی بی شہید نے آمریت، جلاوطنی، سیاسی انتقام اور بے شمار مشکلات کے باوجود جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھی، جو آج بھی جمہوریت پسند قوتوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے صدر سردار جاوید یعقوب اور پاکستان پیپلز پارٹی شارجہ کے صدر ملک محمد اسلم خاصخیلی نے بھی خطاب کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سیاسی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر چوہدری فراز قیوم نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض انجام دیے۔ مقررین نے خواتین ونگ کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو خواتین کی قیادت، وقار اور جدوجہد کی روشن علامت ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان، جمہوریت اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے جمہوری مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔