نارنگ منڈی (صاحب مئیو) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے سلسلہ میں دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

نارنگ منڈی (صاحب مئیو) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے سلسلہ میں دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نارنگ منڈی (صاحب مئیو) پاکستان پیپلز پارٹی متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 38ویں سالگرہ کے سلسلہ میں دبئی کے مقامی ریسٹورنٹ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی میزبانی چیف آرگنائزر پیپلز پارٹی یو اے ای ملک محمد اسحاق نے کی جبکہ صدر پیپلز پارٹی یو اے ای سردار جاوید یعقوب نے صدارت کی، رکن فنانس کمیٹی پنجاب محمد اشرف خان تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے تقریب میں پیپلز پارٹی کے عہدیداران و کارکنان، نوجوانوں، خواتین، کاروباری و سماجی شخصیات اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور بلاول بھٹو زرداری کی صحت، درازی عمر اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی اس موقع پر ملک محمد اسحاق نے بلاول بھٹو زرداری کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل کی صلاحیتوں، جمہوری شعور، برداشت اور قومی یکجہتی سے وابستہ ہے نوجوانوں اور خواتین کی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی شرکت خوش آئند ہے جبکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں تقریب میں خادم شاہین، نثار خٹک، شفیق صدیقی، نوفل عالم، فاروقی، عمران اعوان سمیت پیپلز پارٹی یو اے ای کے دیگر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی شرکاء نے پاکستان کی ترقی، استحکام و خوشحالی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوستانہ تعلقات کے مزید فروغ کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔