نارنگ منڈی میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن سونا اگلتا پنجاب کے تحت موبائل آن وہیل پروگرام کا انعقاد کیا گیا

نارنگ منڈی میں  وزیر اعلی پنجاب مریم  نواز کے ویژن سونا اگلتا پنجاب کے تحت موبائل آن وہیل پروگرام کا انعقاد کیا گیا

محکمہ زراعت پنجاب نے نارنگ منڈی میں فری سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ کا موبائل کیمپ لگایا، جہاں کاشتکاروں سے زمین اور پانی کے نمونے حاصل کر کے مفت تجزیے اور سفارشات کا اعلان کیا گیا۔

نارنگ منڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے زرعی ترقی کے ویژن ’’سونا اگلتا پنجاب‘‘ کے تحت محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے نارنگ منڈی میں فری سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ کا خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ یہ کیمپ فری سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری موبائل آن ویلز پروگرام کے تحت منعقد ہوا۔ محکمہ زراعت کے مطابق پروگرام کا مقصد کسانوں کو زمین اور آبپاشی کے پانی کے معیار کے بارے میں درست معلومات فراہم کرنا اور جدید زرعی رہنمائی کے ذریعے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ پروگرام کے دوران کاشتکاروں سے زمین اور پانی کے نمونے حاصل کیے گئے، جن کا جدید سائنسی بنیادوں پر تجزیہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف سائنٹسٹ سوئل فرٹیلیٹی پنجاب ڈاکٹر اکرم قاضی، پرنسپل سائنٹسٹ سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب لاہور ڈاکٹر ذیشان اسلم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع زراعت شیخوپورہ محسن شریف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع زراعت مریدکے ملک فاروق احمد اور سینئر سائنٹسٹ سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیب شیخوپورہ میڈم فرح سمیت محکمہ زراعت کے دیگر افسران اور کاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر اکرم قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر صوبے کے پہلے مرحلے میں 15 اضلاع میں فری سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ سروس فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے کاشتکار اپنی زمین کی غذائی ضروریات سے آگاہ ہو سکیں گے اور متوازن کھادوں کے استعمال کے ذریعے زرعی اخراجات میں کمی اور پیداوار میں اضافہ کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زمین اور پانی کے تجزیاتی نتائج کی بنیاد پر کسانوں کو مفصل سفارشات بھی فراہم کی جائیں گی، جس سے فصلوں کی بہتر نشوونما اور زرعی شعبے کی ترقی میں مدد ملے گی۔ ڈاکٹر ذیشان اسلم نے کاشتکاروں کو جدید زرعی طریقہ کار، زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے اور پانی کے مؤثر استعمال کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر توسیع مریدکے ملک فاروق احمد نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کو جدید سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کوشاں ہے، اور موبائل لیبارٹری سروس اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ اس مفت سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ مقامی کاشتکاروں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ زمین اور پانی کے مفت ٹیسٹ سے انہیں اپنی فصلوں کے لیے بہتر فیصلے کرنے میں مدد ملے گی اور زرعی پیداوار میں بہتری آئے گی۔