نارنگ منڈی (SahibMeo) انجمن تاجران صدر بازار نارنگ کی صدارت کے امیدوار شیخ ارشد علی کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بازار میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا

نارنگ منڈی (SahibMeo) انجمن تاجران صدر بازار نارنگ کی صدارت کے امیدوار شیخ ارشد علی کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بازار میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
نارنگ منڈی (SahibMeo) انجمن تاجران صدر بازار نارنگ کی صدارت کے امیدوار شیخ ارشد علی کی جانب سے عید میلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بازار میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا کیک کاٹا گیا جبکہ شرکاء کے لیے وسیع پیمانے پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا تقریب میں سرپرست اعلیٰ امن کمیٹی چودھری سخاوت علی ڈگرا، ایس ایچ او تھانہ نارنگ انسپکٹر محبوب مصطفیٰ، سینئر تاجر رہنما میاں محمد نواز، حاجی عبدالوحید زرگر، حاجی عارف جدران، سید اشرف شاہ،مذہبی رہنما مولانا تبریز نقشبندی، شیخ منیر نعیمی، مسلم لیگ ن کے رہنما رانا رضوان یوسف سمیت تاجروں اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد ﷺ رحمت اللعالمین اور محسنِ انسانیت ہیں آپ ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری رسول اور خاتم النبیین ہیں آپ ﷺ کی ولادت باسعادت سے سلسلہ نبوت مکمل ہوا نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پوری امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہے اور آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔