نارنگ منڈی ( محمد صاحب میئو )بھٹی لاء چیمبر میں ممبر صوبائی اسمبلی چودھری حسان ریاض کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
نارنگ منڈی ۔ بھٹی لاء چیمبر میں ممبر صوبائی اسمبلی چودھری حسان ریاض کی سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں چیئرمین یونین کونسل گھڑیال کلاں چودھری نوید احمد بھٹی ،مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنماؤں ظہیر احمد بٹ احسن اقبال اور حنظلہ آصف سمیت دیگر وکلاء نے شرکت کی اس موقع پر نوید بھٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چودھری حسان ریاض ایک عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ ان کی عوام سے وابستگی اور علاقے کے مسائل کے حل کے لیے کاوشیں قابلِ تحسین ہیں تقریب کے شرکاء نے چودھری حسان ریاض کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت و تندرستی والی لمبی زندگی عطا فرمائیں۔