نارنگ منڈی ( صاحب مئیو )اسپتال عوام کو علاج معالجے اور تحفظ فراہم کرنے کے مراکز ہیں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں ہے، چودھری گلفام احمدسیہول کی گفتگو
نارنگ منڈی ( صاحب مئیو )اسپتال عوام کو علاج معالجے اور تحفظ فراہم کرنے کے مراکز ہیں کوتاہی کسی صورت قبول نہیں پمز اسپتال کا سخت آڈٹ کیا جائے ، چودھری گلفام احمدسیہول کی گفتگو
نارنگ منڈی ( صاحب مئیو)اسپتال عوام کو علاج اور تحفظ فراہم کرنے کے مراکز ہیں جہاں کسی بھی قسم کی غفلت، بدانتظامی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ناقابل قبول ہے ایسے واقعات سے نہ صرف مریضوں اور ان کے اہلخانہ میں خوف و تشویش پیدا ہوتی ہے بلکہ سرکاری ہسپتالوں پر عوام کا اعتماد بھی متاثر ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار سیاسی شخصیت گلفام احمد سیہول نے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ پمزاسپتال میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر ذمہ دار عناصر کا تعین کیا جائے اور غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے حکومت کو ملک بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں سکیورٹی انتظامی نظام اور طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانا چاہیے تاکہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو محفوظ، باعزت اور اطمینان بخش ماحول فراہم کیا جا سکے عوام سرکاری ہسپتالوں سے علاج معالجے کے ساتھ اپنے تحفظ اور بہتر سہولیات کی بھی توقع رکھتے ہیں، اس لیے ہسپتالوں کے انتظامی معاملات میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے۔