نارنگ منڈی(SahibMeo) شہر میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے رکشہ سٹینڈز پر رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث اہم شاہراہیں اور راستے سکڑ کر رہ گئے
نارنگ منڈی(SahibMeo) شہر میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑ لیے رکشہ سٹینڈز پر رکشوں کی بے ہنگم پارکنگ کے باعث اہم شاہراہیں اور راستے سکڑ کر رہ گئے جبکہ گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے خرم گلفام پارک، ریلوے روڈ، حیدری چوک، تھانہ روڈ، کالج روڈ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ نے شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ کردیا ہے رکشہ سٹینڈز پر رکشہ ڈرائیور سڑک کے کناروں کے بجائے سڑک پر ہی رکشے کے ساتھ رکشے کھڑے کردیتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ کئی مقامات پر پیدل چلنے والوں کے لیے بھی راستہ باقی نہیں رہتاجبکہ ٹریفک جام کے باعث شہریوں، طلبہ، خواتین اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک کی روانی بحال کرنے کے لیے متعلقہ حکام کو متعدد بار آگاہ کیا جاچکا ہے تاہم عملی اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال روز بروز سنگین ہوتی جارہی ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے فوری نوٹس لینے تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔