نارنگ منڈی (صاحب مئیو) نارنگ منڈی کی بڑی آبادی پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم سرکاری واٹر سپلائی لائنوں میں نالیوں اور گٹروں کے گندے پانی کی آمیزش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
نارنگ منڈی (صاحب مئیو) نارنگ منڈی کی بڑی آبادی پینے کے صاف پانی کی بنیادی سہولت سے محروم سرکاری واٹر سپلائی لائنوں میں نالیوں اور گٹروں کے گندے پانی کی آمیزش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے آلودہ پانی کے استعمال سے شہری پیٹ اور دیگر مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں جبکہ علاقے میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کے حصول کے لیے انہیں گھروں سے دور مختلف مقامات پر نصب نلکوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے جس سے بالخصوص خواتین بچوں اور بزرگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کے مطابق سرکاری سطح پر عرصہ دراز سے صاف پانی کی فراہمی کے لیے کوئی مؤثر اور مستقل اقدام نہیں کیا گیااہل علاقہ نے بتایا کہ ماضی میں سابق رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے تقریباً ساڑھے 19 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا گیا تھاتاہم یہ منصوبہ تاحال فعال نہ ہوسکاجس کے باعث کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود شہری صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں شہریوں نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے مطالبہ کیا ہے کہ نارنگ منڈی میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں پرانی اور بوسیدہ واٹر سپلائی لائنوں کا جائزہ لے کر انہیں درست کیا جائے اور غیر فعال منصوبے کو فوری طور پر مکمل و فعال کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف اور محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے اور اہل علاقہ کی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو۔