نارنگ منڈی(صاحب مئیو) کوٹ عبداللہ میں 28 سالہ چچا نے 8 سالہ بھتیجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے معاملہ صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم کامیاب نہ ہوسکی
نارنگ منڈی(صاحب مئیو) کوٹ عبداللہ میں 28 سالہ چچا نے 8 سالہ بھتجے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ سامنے آیا ہے پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ذرائع کے مطابق ملزم کی جانب سے معاملہ صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش بھی کی گئی تاہم کامیاب نہ ہوسکی ایف آئی آر کے مطابق 28سالہ ملزم جمشید نے 7سالہ بچے کو مبینہ طور پر شیمپو لینے کیلئے اپنے گھر بلایابچہ شیمپو دینے کیلئے وہاں پہنچا تو ملزم نے مبینہ طور پر اسے پیسوں کا لالچ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا ایف آئی آر کے مطابق بچے کے شور مچانے پر ملزم فرار ہو گیا واقعے کی اطلاع ملنے پر نارنگ پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور واقعہ کی مزید تفتیش و قانونی کارروائی جاری ہے۔