نارنگ منڈی(صاحب مئیو) پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں راہگیروں اور مسافروں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر سے متعلق آگاہی لیکچرز دیے گئے جبکہ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے ۔
نارنگ منڈی(صاحب مئیو) پٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کے سلسلہ میں راہگیروں اور مسافروں کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر سے متعلق آگاہی لیکچرز دیے گئے جبکہ موٹرسائیکل سواروں میں ہیلمٹ بھی تقسیم کیے گئے اس دوران سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں چیکنگ کے دوران ناجائز اسلحہ برآمد ہونے پر محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا اس موقع پر انچارج بھاگوڈیال پولیس چوکی ظفر اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورانِ ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کے اصولوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے ناتجربہ کاری، تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین سے لاعلمی یا عدم پابندی کے باعث آئے روز حادثات رونما ہوتے ہیں جن میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کی جانب سے آگاہی مہم کا مقصد شہریوں کو روڈ سیفٹی کے اصولوں، ٹریفک قوانین اور محفوظ ڈرائیونگ کے تقاضوں سے روشناس کرانا ہے تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کے سفر کو محفوظ بنایا جا سکے۔