نارنگ منڈی(صاحب مئیو) سابق ممبر ضلع کونسل شیخوپورہ سردار نعیم رضا مان، سردار کلیم رضا مان اور سردار زمان مان نے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ملاقات کی جس میں حلقہ میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ۔
نارنگ منڈی(صاحب مئیو) سابق ممبر ضلع کونسل شیخوپورہ سردار نعیم رضا مان، سردار کلیم رضا مان اور سردار زمان مان نے وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ملاقات کی جس میں حلقہ میں جاری اور مجوزہ ترقیاتی کاموں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے اپنے کارکنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑامشکل اور نامساعد حالات کے باوجود حلقہ کے عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھا گیا ہے ملک اس وقت درست سمت میں گامزن ہے اور حالات بتدریج بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں وزیراعظم شہباز شریف دن رات ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں ملک کو پہلے ایک مخصوص جماعت کی پیدا کردہ سیاسی صورتحال اور بعدازاں عالمی حالات کے باعث مختلف مسائل اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتاہم مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہر مشکل دور میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔ آج عالمی سطح پر پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور دنیا پاکستان کی اہمیت اور صلاحیتوں کو تسلیم کر رہی ہے نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام کی بحث مثبت پیش رفت ہے اس سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے حکومتی نظام میں بہتری آئے گی اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہوگی۔