انچارج سی سی ڈی سرکل سید ظہیر عالم شاہ کو شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نواز دیا گیا
انچارج سی سی ڈی سرکل مریدکے سید ظہیر عالم شاہ کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں پر ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ کی جانب سے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا۔
نارنگ منڈی: انچارج سی سی ڈی سرکل مریدکے سید ظہیر عالم شاہ کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں پر اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے ان کی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور نمایاں کارکردگی کے اعتراف میں انہیں CC-1، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی پنجاب سہیل ظفر چٹھہ نے سید ظہیر عالم شاہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرض شناسی، دیانت داری اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات پولیس فورس کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سید ظہیر عالم شاہ آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جرائم کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ پولیس افسران اور اہلکاروں نے سید ظہیر عالم شاہ کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی دیگر افسران کے لیے بھی باعثِ ترغیب ہے۔