نارنگ منڈی (SahibMeo)نارنگ منڈی اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی، مبینہ اغواء اور خواتین سے متعلق جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا
نارنگ منڈی (SahibMeo)نارنگ منڈی اور گردونواح میں چوری، ڈکیتی، مبینہ اغواء اور خواتین سے متعلق جرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافے نے شہریوں کو شدید خوف و ہراس اور عدم تحفظ میں مبتلا کر دیا مختلف واقعات میں لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل، بکریاں اور دیگر قیمتی اشیا چوری و چھین لی گئیں جبکہ مبینہ اغواء اور زیادتی کی کوشش کے واقعات پر بھی مقدمات درج کر لیے گئے ایف جی کالونی میں 21 سالہ لڑکی (ک) کے مبینہ اغواء کا واقعہ پیش آیا جبکہ اسی دوران گھر سے 10 لاکھ روپے نقدی اور دو تولے طلائی زیورات بھی غائب پائے گئے نارنگ پولیس نے نعیم مسیح کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی سرحدی گاؤں مقبول پور میں 13 سالہ (ا) کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں شاہزہب اور اویس کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی دوسری جانب گوریاں مغلاں میں اہلخانہ کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چور محمد نواز کے گھر سے تقریباً 6 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات اور چار لاکھ روپے نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے محلہ امانت پورہ کے رہائشی نصیر جو رکشے پر فروٹ فروخت کرتا ہے اس سے محمدی والا روڈ پر ڈاکوؤں نے 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیاریلوے اسٹیشن سے جنڈیالہ کلساں کے رہائشی عبداللہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی محلہ پیر بخاری میں حویلی میں سوئے فریاد کو دو ملزمان فائرنگ کرکے زخمی کردیا اور 85 ہزار نقدی بھی چھین لی دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاجبکہ غوریاں مغلاں میں محمود بیگ کی تقریباً دو لاکھ روپے مالیت کی بکریاں بھی چوری کرلی گئیں نارنگ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش اور کارروائی شروع کر دی ہے شہریوں نے علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور اعلیٰ پولیس حکام سے فوری نوٹس لینے گشت کا نظام مؤثر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے۔