نارنگ منڈی مریدکے نارووال روڈنارنگ موڑ پرنارنگ پولیس کا قحبہ خانہ پر چھاپہ 6 مردوخواتین زنا کاری میں مصروف
نارنگ موڑ کے قریب پولیس چھاپے میں تین خواتین سمیت چار افراد گرفتار کر لیے گئے جبکہ دو ملزمان فرار ہو گئے؛ پولیس نے چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
نارنگ منڈی: مریدکے نارووال روڈ پر نارنگ موڑ کے قریب پولیس نے مبینہ قحبہ خانے پر چھاپہ مار کر تین خواتین سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا، جبکہ دو مبینہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر رئیس احمد نے نارنگ موڑ کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دو مبینہ ملزمان دیوار پھلانگ کر فرار ہو گئے، جبکہ اشتیاق نامی ایک مبینہ ملزم اور تین خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ نارنگ پولیس نے 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔