نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں ملک پور میں مبینہ طور پر چچی نے محلے دار سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کریتیم بھتیجے کو گلے میں رسہ ڈال کر قتل کردیاواقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے اور مقتول کے جنازے کا مسجد سے اعلان نہ کروانے کا بھی الزام پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

نارنگ منڈی (SahibMeo) نارنگ منڈی کے سرحدی گاؤں ملک پور میں مبینہ طور پر چچی نے محلے دار سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کریتیم بھتیجے کو گلے میں رسہ ڈال کر قتل کردیاواقعہ کو خودکشی کا رنگ دینے اور مقتول کے جنازے کا مسجد سے اعلان نہ کروانے کا بھی الزام پولیس نے چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی تھانہ نارنگ میں درج ایف آئی آر کے مطابق نواحی گاؤں ملک پور میں مہناز نامی خاتون نے اپنے ہمسائے مدثر شاہ سمیت دیگر افراد کے ساتھ مل کر اپنے یتیم بھتیجے سمیر کے گلے میں رسہ ڈالاہواتھا شور کی آواز سن کر مقتول کے بہن بھائی بھی بیدار ہوگئے اور انہوں نے اپنے بھائی کو مبینہ طور پر تڑپتے ہوئے دیکھا جس پر انہوں نے شور مچایا ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے انہیں دھمکیاں دیتے ہوئے مبینہ طور پر کمرے میں بند کردیا تقریباً 12 گھنٹے بعد ایک قریبی رشتہ دار نے آکر انہیں کمرے سے باہر نکالا اور بتایا کہ مہناز کے مطابق سمیر نے خودکشی کرلی ہے تاہم مقتول کی بہن عشمل بہن نمرہ بھائی ذوہیب نے مبینہ واقعہ اپنی آنکھوں سے دیکھنے کا دعویٰ کرتے ہوئے رشتہ داروں کو صورتحال سے آگاہ کردیادرخواست گزار بہن عشمل کے مطابق ملزمان نے قریبی رشتہ داروں سے مل کرپولیس کو اطلاع دیے بغیر تدفین پر زور دیا اور مسجد سے جنازے کا اعلان بھی نہیں ہونے دیا ایف آئی آر میں مقتول کے قتل کی وجہ کے حوالے سے بھی مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں نارنگ پولیس نے مقتول چچی مہناز، مدثر شاہ سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔