نارنگ منڈی (SahibMeo) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ رک سکاشہری پریشان پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

نارنگ منڈی (SahibMeo) چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کاسلسلہ نہ رک سکاشہری پریشان پولیس کے اعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

جئے سنگھ والا، بھٹے وڈھ، ننگل خورد اور دیگر علاقوں میں موٹرسائیکل، لوڈر رکشہ اور مال مویشی کی چوریاں؛ شہریوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

نارنگ منڈی: علاقے میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا، جس پر شہری پریشان ہیں اور انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق جئے سنگھ والا کے رہائشی مزمل حسین نے گھر کے باہر ہنڈا 125 موٹرسائیکل کھڑی کی، جو غائب ہو گئی۔ بھٹے وڈھ کے قریب معظم علی کی پنکچر والی دکان سے 4 لاکھ روپے مالیت کا سامان اور لوڈر رکشہ چوری ہو گیا۔ ننگل خورد کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر وحید سمیت متعدد افراد کو لوٹ لیا، جبکہ محلہ مظفرآباد کے رہائشی افتخار احمد کی حویلی میں کھڑی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔ ہردو سوہل میں واجد کے گودام سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے 45 توڑے ونڈے کے چوری ہو گئے۔ دھیگانہ میں غلام نبی کا 85 ہزار روپے مالیت کا چھترا، جبکہ چکرالی میں عنصر کا 70 ہزار روپے مالیت کا بکرا چوری ہو گیا۔ نارنگ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ دوسری جانب چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔