نارنگ منڈی(SahibMeo)سرحدی گاؤں چکرالی میں شادی شدہ خاتون مدیحہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا
نارنگ منڈی(SahibMeo)سرحدی گاؤں چکرالی میں شادی شدہ خاتون مدیحہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ملزم کی بیوی واقعے کی ویڈیو بناتی رہی خاتون کا کہنا ہے کہ اب اسے انہیں ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کیا جا رہا ہے اور شوہر سے طلاق لے کر ملزم سے شادی کرنے کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے پر بھی مجبور کیاجارہا ہے متاثرہ خاتون مدیحہ بی بی نے نارنگ پولیس کو دے دی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر کڑھائی کا کام کرتا ہے اور گاؤں کے رہائشی احسان اللہ کے ساتھ کاروباری لین دین تھا درخواست کے مطابق احسان اللہ گزشتہ دو ماہ سے اسے مسلسل دباؤ میں رکھے ہوئے تھا کہ وہ اپنے شوہر سے طلاق لے کر اس سے شادی کر لے خاتون نے الزام لگایا کہ تقریباً پندرہ روز قبل احسان اللہ اپنی بیوی کے ہمراہ اس کے گھر آیاجہاں اسے مبینہ طور پر نشہ آور چیز کھلائی گئی جس کے بعد ملزم نے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی جبکہ ملزم کی بیوی پورے واقعے کی موبائل فون سے ویڈیو بناتی رہی ملزم اور اس کی بیوی اب ان ویڈیوز کے ذریعے اسے بلیک میل کر رہے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں کہ اگر اس نے اپنے شوہر کو طلاق نہ دی ملزم سے شادی نہ کی اور اپنے شوہر کو قتل نہ کیا تو ویڈیوز پورے علاقے میں وائرل کر کے اسے بدنام کر دیا جائے گانارنگ پولیس نے متاثرہ خاتون مدیحہ کی درخواست موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج نہیں کیاگیا ہے موقف کے لئے ایس ایچ او تھانہ نارنگ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔