نارنگ منڈی پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مریدکے۔نارووال روڈ سے شاہدرہ اور کالاخطائی روڈ تک الیکٹرک بس سروس کے اجراء کی منظوری دے دی

نارنگ منڈی پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مریدکے۔نارووال روڈ سے شاہدرہ اور کالاخطائی روڈ تک الیکٹرک بس سروس کے اجراء کی منظوری دے دی

مریدکے۔نارووال روڈ سے شاہدرہ اور کالاخطائی روڈ تک الیکٹرک بس سروس کی منظوری ہو گئی؛ منصوبے سے روزانہ سفر کرنے والوں کو ماحول دوست اور کم خرچ سہولت میسر آئے گی۔

نارنگ منڈی: پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے مریدکے۔نارووال روڈ سے شاہدرہ اور کالاخطائی روڈ تک الیکٹرک بس سروس کے اجراء کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کے مطابق اس سروس سے عوام کو جدید، آرام دہ، ماحول دوست اور کم خرچ سفری سہولیات میسر آئیں گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے سے روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ عوام کی جانب سے حلقہ PP-136 کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، جن کی مسلسل کوششوں سے یہ منصوبہ منظور ہوا۔