نارنگ منڈی (SahibMeo) سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری واجد علی خاں نے سابق ناظم وجاہت علی خاں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی ایم ایس میں 14 معصوم نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک دلخراش اور قومی سانحہ
نارنگ منڈی (SahibMeo) سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری واجد علی خاں نے سابق ناظم وجاہت علی خاں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی ایم ایس میں 14 معصوم نومولود بچوں کا جاں بحق ہونا انتہائی افسوسناک دلخراش اور قومی سانحہ ہے جن کے ذمہ داران کے خلاف فوری مقدمات درج کرکے انہیں ملازمت سے برخاست کیا جائے انہوں نے کہا کہ دنیا میں ایسی غفلت اور لاپرواہی کی شاید ہی کوئی مثال ملتی ہو کہ جن معصوم بچوں نے ابھی دنیا میں آنکھ کھولی تھی وہ اسپتال کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گئے محض افسران کو معطل کرنا کسی صورت کافی سزا نہیں کیونکہ معطلی کے بعد بھی وہ گھر بیٹھ کر سرکاری تنخواہیں اور مراعات وصول کرتے رہیں گے یہ سزا نہیں بلکہ جزا کے مترادف ہے وفاقی وزیر صحت کا وزارت کے منصب پر برقرار رہنا بھی اخلاقی طور پر مناسب نہیں ایسے المناک واقعے کے بعد ذمہ داری کا تعین اور جواب دہی ناگزیر ہے صحت اور تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ہیں مگر بدقسمتی سے دونوں شعبے مسلسل زبوں حالی کا شکار ہیں جس اسپتال کو عالمی معیار کا قرار دیا جاتا ہے وہاں 14 معصوم جانوں کا ضیاع انتظامی کارکردگی پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے حکومت صرف بیانات اور معطلیوں تک محدود نہ رہے بلکہ واقعہ کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر تمام ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے غفلت کے مرتکب افراد کو ایسی عبرتناک سزا دی جائے کہ آئندہ کسی اسپتال میں انسانی جانوں سے اس طرح کھلواڑ کی جرات نہ ہو۔