نارنگ منڈی(صاحب مئیو ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مردانہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہتہ سوجا رانا قربان خاں، مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ ضیاء الدین احمد جیلانی، پی ایچ ڈی سکالر باقر علی شاہ، سکول سربراہ نعمان رفیق، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی
نارنگ منڈی(صاحب مئیو ) گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول مردانہ میں محفل میلاد مصطفیٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق چیئرمین یونین کونسل مہتہ سوجا رانا قربان خاں، مذہبی و روحانی شخصیت صاحبزادہ ضیاء الدین احمد جیلانی، پی ایچ ڈی سکالر باقر علی شاہ، سکول سربراہ نعمان رفیق، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی اس موقع پر صاحبزادہ ضیاء الدین احمد جیلانی، باقر علی شاہ اور نعمان شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام مخلوقات کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ ﷺ نے حسن اخلاق کی اعلیٰ مثالیں قائم فرمائیں آپ ﷺ سراپا رحمت ہیں اور امت کیلئے غفور و رحیم ہیں ہمیں اپنی زندگیوں کو نبی کریم ﷺ کے فرامین اور سنتِ مبارکہ کے مطابق ڈھالنے کی ضرورت ہے جبکہ قرآن و حدیث میں ہمارے لیے بہترین رہنمائی موجود ہے نئی نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانے کیلئے تعلیمی اداروں میں ایسی بابرکت اور تربیتی تقریبات کا انعقاد تسلسل کے ساتھ ہونا چاہیے تاکہ طلبہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات، اخلاق اور اسوہ حسنہ سے رہنمائی حاصل کر سکیں محفل کے دوران بچوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں نعتوں اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے۔ تصویر ہمراہ ہے