نارنگ منڈی (SahibMeo) مریم نواز اسپتال نارنگ میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات کے خلاف امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے

نارنگ منڈی (SahibMeo) مریم نواز اسپتال نارنگ میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات کے خلاف امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے
نارنگ منڈی (SahibMeo) مریم نواز اسپتال نارنگ میں بنیادی طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور ناقص انتظامات کے خلاف امن کمیٹی تھانہ نارنگ کی کال پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام مارکیٹیں اور بازار بند رہے۔ امن کمیٹی، مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنماؤں، تاجر برادری، سماجی و مذہبی تنظیموں، سول سوسائٹی اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے اسپتال کا موجودہ ٹھیکہ فوری منسوخ کرنے اور معاملات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیامظاہرین اور شہریوں کا کہنا تھا کہ دیہی مرکز صحت نارنگ کو آؤٹ سورس کرتے وقت عوام کو بہتر اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے دعوے کیے گئے تھے تاہم عملی صورتحال اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق معمولی نوعیت کے امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی لاہور ریفر کر دیا جاتا ہے ایمبولینس سروس مناسب طور پر دستیاب نہیں جبکہ مریضوں کو سرنج سمیت بنیادی طبی سامان بھی بازار سے خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا ہے حکومت کی جانب سے اسپتال کے انتظامی امور اور طبی سہولیات کے لیے ہر ماہ لاکھوں روپے فراہم کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کو بنیادی علاج کی سہولت میسر نہیں شہریوں سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسپتال کے مالی و انتظامی معاملات کا شفاف اور غیرجانبدارانہ آڈٹ کرایا جائے اور مبینہ بے ضابطگیوں کی مکمل تحقیقات کی جائیں اگر نارنگ کے مریضوں کو عام بیماریوں کے علاج کے لیے بھی لاہور جانا پڑے تو اسپتال کو آؤٹ سورس کرنے کا مقصد ہی بے معنی ہو جاتا ہے شہریوں نے حکومت اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے موجودہ انتظامیہ کا ٹھیکہ منسوخ کرنے، تربیت یافتہ عملہ تعینات کرنے، ادویات و بنیادی طبی سامان کی فراہمی یقینی بنانے اور مؤثر ایمبولینس سروس بحال کرنے کا مطالبہ کیاانہوں نے خبردار کیا کہ مطالبات پر فوری عملدرآمد نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا