نارنگ منڈی محلہ محمدپورہ میں 76 سالہ بیوہ کے مکان پر قبضہ عمرہ کیلئے جمع کی گئی رقم بھی چھین لی دھکے دے کر گھرسے نکال دیا

نارنگ منڈی محلہ محمدپورہ میں 76 سالہ بیوہ کے مکان پر قبضہ عمرہ کیلئے جمع کی گئی رقم بھی چھین لی دھکے دے کر گھرسے نکال دیا

محلہ محمدپورہ میں 76 سالہ بیوہ کے مکان پر قبضے اور عمرہ کے لیے جمع کی گئی تین لاکھ روپے کی رقم چھیننے کا الزام؛ متاثرہ خاتون نے تھانہ نارنگ میں درخواست دے دی ہے۔

نارنگ منڈی: محلہ محمدپورہ میں 76 سالہ بیوہ کے مکان پر قبضے اور عمرہ کے لیے جمع کی گئی رقم چھیننے کا الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے تھانہ نارنگ میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست کے مطابق مبینہ ملزم تنویر نے بیوہ حیدراں بی بی کو دھکے دے کر گھر سے نکال دیا، جس کے بعد وہ در بدر بھٹکنے پر مجبور ہیں۔ متاثرہ خاتون کا الزام ہے کہ مبینہ ملزم نے ان کا سامان چوری کر کے بیچ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ بتایا گیا ہے کہ مکان بیوہ خاتون کے مرحوم شوہر اختر علی کے نام پر ہے۔ درخواست کے مطابق مبینہ ملزم نے متعدد بار اسے ہتھیانے کی کوشش کی۔ متاثرہ خاتون کے مطابق انہوں نے عمرہ کے لیے تین لاکھ روپے جمع کیے تھے، جو مبینہ ملزم نے چھین لیے۔ درخواست میں پولیس سے تحفظ، مکان کا قبضہ چھڑوانے، چوری شدہ سامان کی واپسی اور عمرہ کے لیے جمع کی گئی رقم واپس دلوانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب سے بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔