نارنگ منڈی ( صاحب مئیو) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا اعجازاحمد اور چودھری شاہد بل نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں عوامی خدمت ہمارا عزم ہے اور ہم اسی راہ پر گامزن ہیں

نارنگ منڈی ( صاحب مئیو) مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں رانا اعجازاحمد اور چودھری شاہد بل نے کہا ہے کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں عوامی خدمت ہمارا عزم ہے اور ہم اسی راہ پر گامزن ہیں نیازی ٹولہ جتنی محنت تنقید کرنے پر کر رہا ہے اگر اس کا تھوڑا سا حصہ عوام کی فلاح و بہبود پر بھی صرف کرے تو علاقے کے عوام کو زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک کی سمت درست ہے انہوں نے سٹی پریس کلب نارنگ منڈی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے سیاسی مخالفین محض الزام تراشی اور تنقید کے بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دیں عوام سب کچھ دیکھ رہے ہیں اور کارکردگی کا فیصلہ بھی عوام ہی کریں گے ہم دعوؤں کے بجائے عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور علاقے کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔