نارنگ منڈی میٹرک امتحان میں نجی سکول کی طالبات نے تحصیل مریدکے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں

نارنگ منڈی میٹرک امتحان میں نجی سکول کی طالبات نے تحصیل مریدکے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں
نارنگ منڈی: میٹرک امتحان میں نجی سکول کی طالبات نے تحصیل مریدکے میں پہلی تین پوزیشنیں حاصل کر لیں نارنگ منڈی (SahibMeo) میٹرک کے سالانہ امتحان کے شاندار نتائج میں نجی تعلیمی ادارے ارقم کالج کی طالبات نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تحصیل مریدکے میں پہلی تینوں پوزیشنیں اپنے نام کر لیں۔ ارقم کالج کی طالبہ ابیحہ فیاض نے 1174 نمبر حاصل کرکے تحصیل مریدکے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ عدن امتیاز نے 1172 نمبر لے کر دوسری اور ملیحہ شبیر نے 1171 نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔ کامیاب طالبات نے اپنی شاندار کامیابی کا سہرا اپنے والدین، اساتذہ اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کو قرار دیا اور کہا کہ مسلسل محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی دعاؤں نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔ اس موقع پر ارقم کالج کے ڈائریکٹر میاں عبدالمنان نے پوزیشن ہولڈر طالبات، ان کے والدین اور اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ارقم کالج کے طلبہ و طالبات ہر سال نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کے طلبہ و طالبات ماضی میں بھی لاہور بورڈ، ضلع شیخوپورہ اور تحصیل مریدکے میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کر چکے ہیں، جو اساتذہ کی محنت، طلبہ کی لگن اور ادارے کے معیاری تعلیمی ماحول کا واضح ثبوت ہے۔