نارنگ منڈی (SahibMeo)نواحی گاؤں کوٹ بھیلاں میں چند روز قبل پانی کے تنازع پر دو گروپوں اویس اور عظیم کے درمیان جھگڑا ہوا جسے مقامی معززین نے صلح صفائی کے ذریعے ختم کرا دیا

نارنگ منڈی (SahibMeo)نواحی گاؤں کوٹ بھیلاں میں چند روز قبل پانی کے تنازع پر دو گروپوں اویس اور عظیم کے درمیان جھگڑا ہوا جسے مقامی معززین نے صلح صفائی کے ذریعے ختم کرا دیا

کوٹ بھیلاں میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے؛ پولیس کی موجودگی میں پیش آنے والے واقعے کی فوٹیج وائرل ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نارنگ منڈی: نواحی گاؤں کوٹ بھیلاں میں پانی کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب موقع پر پولیس پارٹی بھی موجود تھی۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل پانی کے تنازع پر اویس اور عظیم کے گروپوں میں جھگڑا ہوا تھا، جسے مقامی معززین نے صلح صفائی کے ذریعے ختم کرا دیا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز سب انسپکٹر رئیس بمعہ ملازمین اویس کی حویلی میں موجود تھے کہ مخالف فریق نصیر، عظیم اور دیگر مبینہ ملزمان آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر وہاں پہنچ گئے اور گالی گلوچ کے بعد فائرنگ شروع کر دی۔ دونوں گروپوں کے درمیان ڈنڈوں اور سوٹوں کا بھی بے دریغ استعمال ہوا، جس کے نتیجے میں دو افراد احمد اور کاشف فائر لگنے سے زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران پولیس پارٹی موقع پر موجود رہی۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد تھانہ نارنگ پولیس نے دونوں گروپوں کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور اقدامِ قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب اہلِ علاقہ نے پولیس کی موجودگی میں پیش آنے والے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے ہیں۔