نارنگ منڈی (SahibMeo) نارنگ منڈی میں خواتین کے لیے مخصوص قائم فیملی پارک میں آوارہ اور منچلے نوجوانوں کی مسلسل موجودگی کے باعث خواتین اور اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار
نارنگ منڈی (SahibMeo) نارنگ منڈی میں خواتین کے لیے مخصوص قائم فیملی پارک میں آوارہ اور منچلے نوجوانوں کی مسلسل موجودگی کے باعث خواتین اور اہلِ علاقہ شدید پریشانی کا شکار ہیں شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور پارک میں مؤثر سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے اہلِ علاقہ کے مطابق مذکورہ فیملی پارک خواتین بچوں اور خاندانوں کی تفریح کے لیے قائم کیا گیا تھاتاہم گزشتہ کچھ عرصے سے بعض آوارہ اور منچلے نوجوان پارک میں ڈیرے جمائے رکھتے ہیں اور غیر مناسب سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں جس کے باعث خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ نارنگ منڈی میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لیے یہ واحد فیملی پارک ہے لیکن ایسے عناصر کی موجودگی کی وجہ سے خاندانوں کا یہاں آنا مشکل ہوتا جا رہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارک میں باقاعدہ سکیورٹی گارڈز تعینات کیے جائیں پولیس گشت میں اضافہ کیا جائے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر مؤثر نگرانی رکھی جائے تاکہ خواتین اور بچوں کو محفوظ اور پُرسکون ماحول میسر آ سکے۔