نارنگ منڈی کے عوام کے لیے خوش خبری! شہر کا پہلا جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم www.narangmandi.com باضابطہ طور پر عوام کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے
نارنگ منڈی کا پہلا جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرا دیا گیا، جس پر ٹیکسی بکنگ، آن لائن دکانیں، خرید و فروخت، مقامی خبریں، کمیونٹی چیٹ اور ٹرینوں کے اوقات دستیاب ہیں۔
نارنگ منڈی کا پہلا جامع ڈیجیٹل پلیٹ فارم www.narangmandi.com باضابطہ طور پر عوام کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق اس کے ذریعے شہری مختلف مقامی سہولیات، معلومات اور آن لائن خدمات تک ایک ہی ویب سائٹ سے رسائی حاصل کر سکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق پلیٹ فارم کا مقصد نارنگ منڈی کو جدید ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ کرنا اور شہریوں کو ایک ایسا مرکزی آن لائن نظام فراہم کرنا ہے، جہاں شہر سے متعلق مختلف خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم روزمرہ ضروریات کو آسان بنانے کے ساتھ مقامی سطح پر روزگار اور کاروباری مواقع پیدا کرنے میں بھی کردار ادا کرے گا۔ ٹیکسی سروس کے ذریعے مقامی ڈرائیورز آن لائن رائیڈز حاصل کر سکیں گے، جبکہ تاجر، دکاندار اور گھریلو کاروبار سے وابستہ افراد اپنی آن لائن دکانیں قائم کر سکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق اس سے وہ اپنی مصنوعات نارنگ منڈی اور گردونواح کے صارفین تک پہنچانے کے ساتھ آن لائن شاپنگ کے ذریعے ملک بھر میں بھی فروخت کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ Narang OLX کے ذریعے شہری نئی اور استعمال شدہ اشیاء کی خرید و فروخت کر سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں ویب سائٹ پر ٹیکسی رائیڈ بکنگ، آن لائن شاپنگ، Narang OLX، مقامی و تازہ ترین خبروں کی اشاعت، کمیونٹی چیٹ، نارنگ منڈی کے معروف مقامات کی معلومات اور پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کے اوقاتِ کار کی سہولیات متعارف کرائی گئی ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ پر فراہم کی جانے والی تمام بنیادی سہولیات شہریوں کے لیے بلا معاوضہ دستیاب ہیں۔ مقامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم کا آغاز نارنگ منڈی میں ڈیجیٹل سہولیات، مقامی کاروبار اور روزگار کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتا ہے۔