نارنگ منڈی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک محمد اسحاق کی بے نظیر بھٹو شہید کے 21 جون یوم ولادت پر خراج عقیدت پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک محمد اسحاق کی بے نظیر بھٹو شہید کے 21 جون یوم ولادت پر خراج عقیدت
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک محمد اسحاق نے بے نظیر بھٹو کے یومِ ولادت پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے انہیں جمہوریت، عوامی حقوق اور خواتین کی خودمختاری کی علامت قرار دیا۔
نارنگ منڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ملک محمد اسحاق نے سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے 21 جون یومِ ولادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید جمہوریت، عوامی حقوق، خواتین کی خودمختاری اور عوامی خدمت کی لازوال علامت تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو شہید نے آمریت، جلاوطنی اور شدید مشکلات کے باوجود جمہوری جدوجہد کا پرچم بلند رکھا اور دنیا بھر میں ایک باوقار اور جرات مند خاتون رہنما کے طور پر پہچانی گئیں۔ ملک محمد اسحاق نے کہا کہ بی بی شہید کروڑوں مظلوموں، خواتین، نوجوانوں، مزدوروں اور کسانوں کی امید تھیں۔ انہوں نے سیاست کو خدمت اور قیادت کو ذمہ داری کا نام دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سالگرہ تجدیدِ عہد کا دن ہے، جس پر جمہوریت، آئین کی بالادستی، عوامی حقوق اور پاکستان کی ترقی کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ مرکزی رہنما کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بی بی شہید کے جمہوری وژن اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ پارٹی کارکنان اس مشن کی تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے درجات بلند فرمائے اور کارکنان کو ان کے مشن پر ثابت قدم رکھے۔