نارنگ منڈی عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس اور ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہونے والے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے اہم میٹنگ
نارنگ منڈی (SahibMeo) عید میلادالنبی ﷺ کے مرکزی جلوس اور ریلوے اسٹیشن پر منعقد ہونے والے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے مرکز اہلسنت نارنگ کی انتظامیہ اور تنظیم علماء اہلسنت نارنگ کے عہدیداران نے ایس ایچ او تھانہ نارنگ انسپکٹرمحبوب مصطفیٰ، چیف آفیسر بلدیہ نارنگ عارف نواز سندھو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب مظہر بٹر اور اسٹیشن ماسٹر نارنگ ریلوے اسٹیشن سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کی سکیورٹی، صفائی ستھرائی، ٹریفک سمیت دیگر انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے جلوس کے دوران ہر ممکن تعاون اور فول پروف انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی مرکز اہلسنت کی انتظامیہ کے شہباز احمد کڑھائی والے، حاجی محمد اشفاق اور محمد رفیق جبکہ تنظیم علماء اہلسنت کے صدر مفتی شہباز رسول سعیدی، جنرل سیکرٹری قاری خالد چشتی، قاری یونس رضا، حسنین رضا اور حافظ اسد نے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ 12 ربیع الاول کو صبح 9 بجے مرکز اہلسنت جامع مسجد نورانی سے مرکزی جلوس برآمد ہوگا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نارنگ منڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے گا جہاں جلوس اختتام پذیر ہوگا اور اس موقع پر عظیم الشان سیرت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔