نارنگ منڈی: ٹھنڈی ہواؤں اور ابرِ رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا

نارنگ منڈی: ٹھنڈی ہواؤں اور ابرِ رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا

ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے شہر میں گرمی اور حبس کا زور توڑ دیا؛ کھیتوں میں پانی کھڑا ہونے سے کسانوں کو فی ایکڑ تیل کی بچت ہوئی اور دھان کی کاشت آسان ہو گئی۔

نارنگ منڈی: شہر اور گردونواح میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ ابرِ رحمت برسنے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش کے باعث کئی روز سے جاری شدید گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، جس پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ موسم خوشگوار ہونے کے بعد بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات پر چہل پہل میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ بچوں اور نوجوانوں نے بھی خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اٹھایا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارش نے نہ صرف گرمی کی شدت کم کی بلکہ ماحول کو بھی تازگی بخشی۔ دوسری جانب بارش سے کسانوں میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ کسانوں کے مطابق بارش سے کھیتوں میں پانی کھڑا ہو گیا، جس سے انہیں فی ایکڑ ہزاروں روپے تیل کی بچت ہوئی اور دھان کی فصل کاشت کرنے میں آسانی ہوگی۔