نارنگ منڈی واپڈا آفس نارنگ میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک ایک زہریلا سانپ دفتر کے اندر گھس آیا سانپ کو دیکھتے ہی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا

نارنگ منڈی واپڈا آفس نارنگ میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک ایک زہریلا سانپ دفتر کے اندر گھس آیا سانپ کو دیکھتے ہی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا

واپڈا آفس نارنگ میں زہریلا سانپ داخل ہونے سے عملے میں خوف پھیل گیا اور ملازمین نشستیں چھوڑ گئے؛ سانپ کو ہلاک کر دیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نارنگ منڈی: واپڈا آفس نارنگ میں اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب اچانک ایک زہریلا سانپ دفتر کے اندر گھس آیا۔ سانپ کو دیکھتے ہی عملے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ملازمین اپنی نشستیں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر چلے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دفتر کے عملے نے ہمت اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سانپ کو قابو کرنے کی کوشش کی اور کچھ ہی دیر میں اسے مار دیا، جس کے بعد ملازمین نے سکھ کا سانس لیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ بتایا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث سانپ اور دیگر زہریلے جانور محفوظ ٹھکانوں کی تلاش میں آبادیوں اور دفاتر کا رخ کر رہے ہیں، جس سے شہریوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ بارشوں کے موسم میں سرکاری دفاتر اور رہائشی علاقوں میں حفاظتی اقدامات کیے جائیں، تاکہ ایسے خطرناک واقعات سے بروقت بچاؤ ممکن ہو سکے۔